ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ کے شرن بسویشور جاترا میں ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

گلبرگہ کے شرن بسویشور جاترا میں ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

Thu, 24 Mar 2022 00:14:13    S.O. News Service

 گلبرگہ،23؍مارچ(ایس او نیوز) ملک میں ہندوؤں کے لنگایت مذہب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عقیدت مندوں نے 22مارچ کو گلبرگہ میں اپنے مذہبی رہنما شرن بسویشور کی200ویں جاتراتقریب میں شرکت کی۔

کئی ایک عقیدت مند اضلاع گلبرگہ، بیدر، رائچور، یادگیر، بیجاپور وغیرہ کے علاوہ پڑوسی ریاستوں تیلنگانہ، آندھرار پردیش اور مہاراشٹرا سے عقیدت کے تحت میلوں تک پیدل چلتے ہوئے گلبرگہ کے جاترا میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔

22مارچ کو ہی شری شرن بسویشور مندر کے احاطہ میں رکھا ہوا رتھ ہر سال کی طرح اس بار بھی ہزاروں عقیدت مندوں نے کھینچ کر چلایا۔ اس رتھ میں شری شرن بسویشور کی مورتی رکھی ہوئی تھی۔ یہ عقیدت مند اس موقع پر شری شرن بسویشور کے علاوہ اس سمستھان کے آٹھویں پیٹھا دی پتی ڈاکٹر شرن بسوا اپا، اپا جی کی شان میں نعرے بلند کررہے تھے۔ اس سال پہلی بار ایک ہیلی کوپٹر  اور ڈرونسکے ذریعہ جاترا رتھ پر پھول برسائے گئے اور  پہلی بار اس سمستھان کے آٹھویں پیٹھا دی پتی ڈاکٹر اپا جی اور ان کے فرزند چرنجیوی دوڈ اپا اپا جی جنھیں حال ہی میں سمستھا ن کا نوان پیٹھا دی پتی بنایا گیا ہے، ان دونوں نے مل کر ررتھ یاتراص کی تقریب سے پہلے اور بعد کی تمام تقریبات کی صدارت کی۔ چرنجیوی دوڈ اپا نہایت خوبصورت انداز میں تیار کئے گئے رتھ کے قریب گئے اور انھوں  نے پوجا پاٹ کی۔

اس موقع پر ان کی والدہ محترمہ ڈاکٹر دکشینی اواجی بھی شریک تھیں۔ ان دونوں نے عقیدت مندوں میں پرساد تقسیم  کئے۔ اپا جی کا سگنل ملنے پر عقیدت مندوں نے رتھ کو کھینچا اور آگے بڑھایا۔

جاترا کی مذکورہ بالا تقریب میں شرن بسویشور ودیا وردک سنگھ کی صدر نشین ڈاکٹر دکشینی اواجی،  سابق سپرئیم کورٹ کے ایک جج شیوراج پاٹل،سینئیر میڈیکل آنکالوجسٹ شیکھر پاٹل سیکریٹری شرن بسویشور ودیا وردک سنگھ بسواراج دیش مکھ اور وائیس چانسلر شرن بسویشور یونیورسٹی نرنجن وی نسٹی اور دیگر کئی ایک اہم شخصیتیں شریک تھیں۔


Share: